نیپال لینڈ سلائڈنگ : 4 ہندوستانیوں سمیت 19 لاشیں برآمد

   

کٹھمنڈو : گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔دراصل چتون ضلع میں مگلنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں 54 لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے تین لوگ حادثہ کے فوراً بعد تیر کر فوراً ندی سے باہر نکل گئے تھے۔ بیرج گنج سے کاٹھمنڈو کی طرف جانے والی پہلی بس میں 7 ہندوستانی شہریوں سمیت 24 مسافر سوار تھے۔