کھٹمنڈو: نیپال میں 12 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ بسیں دریا میں بہہ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک 25 مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 37 دیگر لاپتہ ہیں۔ ایک مقامی اہلکار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد پہلے 65 بتائی گئی تھی لیکن تصدیق کے بعد اسے 62 کر دیا گیا۔ چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندردیو یادو نے کہا کہ تین مسافر تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، جب کہ 25 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔