نیپال میں زلزلے کے دو جھٹکے

   

کٹھمنڈو 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں 20 منٹ کے وقفہ میں درمیانی شدت کے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تاہم ان کے نتیجہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ پلا جھٹکا کل رات 9.36 بجے دھاڈنگ کے مقام پر محسوس کیا گیا ۔ قومی محکمہ طبقات الارض نے یہ بات بتائی ۔وادی کٹھمنڈو کے اطراف میں عوام نے جھٹکے محسوس کئے ۔ اس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔ دوسرا جھٹکا 3.2 شدت کا تھا جسے 9.52 بجے محسوس کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ نیپال میں 2015 میں ہلاکت خیز زلزلہ آیا تھا جس میں 9,000 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔