نیپال میں شدید بارش51 افرادکی موت

   

کھٹمنڈو۔5 اکتوبر ( ایجنسیز )شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب مشرقی نیپال میں کافی تباہی مچی ہوئی ہے۔ اب تک تقریباً 51 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 5 لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ اموات ایلام ضلع میں ہوئی ہے، جہاں 37 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر گھریلو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔