نیپال میں طیارہ کا ٹائر پنکچر‘ مسافر دھکالگانے پر مجبور

   

کٹھمنڈو۔ نیپال میں طیارہ کا ٹائر پنکچر ہونے کے باعث مسافر دھکالگانے پر مجبورہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیپال کے بجورہ ائیر پورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔ طیارے کے مسافروں نے کپتان کی پریشانی دیکھی تونیچے اترکرطیارے کودھکا لگایا اوررن وے سے ہٹایا۔