نیپال میں وزیراعظم اولی کی قسمت کا آج فیصلہ متوقع

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو ۔ نیپال کے وزیراعظم پی کے شرما اولی کو کرسی سے ہٹائے جانے کا عمل تیز ہوتا نظر آرہا ہے ۔ وزیراعظم پی کے شرما اولی کی جانب سے ہندوستان کے خلاف دیئے گئے بیان کے بعد سے ہی انہیں نیپال کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر غیر ذمہ دار بتارہے ہیں ۔پارٹی کے بڑے اور چھوٹے قائدین کی جانب سے ان سے مسلسل استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ پیر کو نیپال کی برسراقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ ہونے والی ہے اور اس میں امکان ہے کہ نیپال کے وزیراعظم اولی کو لے کر فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ اولی نے ان کو عہدہ سے ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کا ہندوستان پر الزام عائد کیا تھا ۔