کھٹمنڈو ۔نیپال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 9,026 ہوگئی ہے ۔ نیپال کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 90 فیصد مریض مائیگرینٹ ورکرس ہیں جو بیرونی ممالک سے نیپال واپس ہوئے ہیں جن میں بیشتر ہندوستان سے واپس آئے ہیں ۔ نیپال میں آج 421 نئے کیسیس درج کئے گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وباء ملک کے 77 کے منجملہ 75 اضلاع میں پھیل چکی ہے ۔ ڈاکٹر باسودیو پانڈے نے بتایا کہ متاثرہ 98 فیصد افراد میں کوئی علامتیں ظاہر نہیں ہورہی ہیں ۔