نیپال میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران جھڑپیں، کرفیو نافذ

   

موتیہاری ؍ بیر گنج: ہنومان جینتی کے موقع پر نیپال کے بیر گنج میں جلوس کے پرتشدد ہونے کے بعد کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں پتھراؤ، آتش زنی اور جھڑپیں ہوئیں۔ تشدد کے نتیجے میں جلوس میں شامل متعدد لوگ اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اس دوران آٹھ سے زائد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔وشوا ہندو پریشد نیپال کی بیر گنج نگر سمیتی کے زیر اہتمام جلوس برگنج مہانگرپالیکا کے وارڈ نمبر 2 میں شری رام ہال کے قریب دوسری کمیونیٹی کے ایک مذہبی مقام کے قریب سے گزرا۔ مبینہ طور پر جلوس کے دوران نعرے بازی کی وجہ سے تنازعہ بڑھ گیا۔ نیپال انتظامیہ نے ہفتہ کی شام ساڑھے 6 بجے سے اتوار کی آدھی رات تک شہر میں کرفیو نافذ کردیا۔