نیپالی وزیر اعظم کو کھرگے کی مبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے نیپال کا وزیر اعظم بننے پر کے پی شرما اولی کو مبارکباد دی ہے ۔ کھرگے نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے لوگوں کے درمیان گہرے ثقافتی رشتے ہیں۔ دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان رشتہ داری ہے اور باہمی تعلقات بہت گہرے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اولی کی حکومت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ کانگریس صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کانگریس کی جانب سے نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ نیپال ہمارا قریبی پڑوسی ہے اور ہم ہندوستان اور نیپال، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رشتہ داری اور ثقافت کے گہرے رشتوں کی وجہ سے گہری دوستی اور شراکت داری کا منفرد رشتہ رکھتے ہیں۔ ہر ہندوستانی روشن مستقبل کے لیے نیپال کے ساتھ باہمی تعاون اور تعلقات کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تیار ہے ۔