نیپرولے (یو ایس) : 10مئی (ای میل) جناب اشفاق سید نے نیپرولے میونسپل سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں سٹی کونسل رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس وقت اُن کے ارکان خاندان، دوستوں، حامیوں اور کمیونٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حلف برداری کے دوران اشفاق سید نے نیپرولے کی عوام کی خدمت، جوابدہی اور وعدوں کی تکمیل کا تذکرہ کرتے ہوئے مختصر تقریر کی اور کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ جناب اشفاق سید نیپرولے سٹی کونسل کے لئے منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی امریکی مسلم ہیں۔