اسلام آباد ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ یگانگت کے اظہارکے طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں پھنسے اپنے شہریوں کا تخلیہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی مددگار (صحت) برائے وزیراعظم ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں ہمارے شہری ہیں ۔ وہاں وائرس سے پریشانی ہورہی ہے۔ تاہم وہاں سے ہمارے شہریوں کے تخلیہ کیلئے چینی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہمیں مناسب معلوم نہیں ہورہا ہے۔ اس لئے فی الحال ہم ان کی واپسی کیلئے کوئی کوشش نہیں کررہے ہیں۔
