وائرس کو روکنے معاشی سرگرمیاں بند نہیں کر سکتے: ایران

   

تہران۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پہلے سے ہی پابندیوں کی شکار معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر کہا کہ ایران کو ہر حال میں اپنی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھنا ہوں گی۔ ان کا عوام سے کہنا تھا کہ وہ صحت کے ضوابط کاخیال رکھیں۔ حسن روحانی نے کہا کہ وائرس کے انسداد کا آسان حل یہی ہے کہ تمام تر سرگرمیوں کو روک دیا جائے، مگر لوگ بھوک، سختی اور دباؤ سے تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اعتبار سے ایران سرفہرست ہے، جہاں اب تک اس وبا کے نتیجے میں ہونے والی مصدقہ ہلاکتیں ساڑھے بارہ ہزار کے قریب ہیں۔