وائس چانسلرعہدہ کیلئے 142 درخواستیں

   

حیدرآباد۔/9 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کیلئے 142 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کیلئے وصول ہونے والی درخواستوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ تلگو یونیورسٹی کے وائس چانسلر عہدہ کیلئے سب سے کم دو درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔