وائناڈ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر سے وایناڈ ضمنی انتخاب کیلئے اپنی مہم شروع کر دی۔ انہوں نے میننگڑی میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے مجھے جو پیار دیا میں اس کیلئے بہت شکر گزار ہوں۔ کچھ دن پہلے میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے وایناڈ آئی تھا۔ میں رات کو اپنے ہوٹل کی طرف جا رہی تھی کہ میں نے کچھ لوگوں کو کھڑے دیکھا تو میں نے رُک کر اُن سے بات کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق فوج سے تھا، اس نے بتایا کہ وہ اپنی ملازمت کے سلسلے میں پورے ملک کا سفر کر چکا ہے، اس کی والدہ مجھ سے ملنا چاہتی تھیں، لیکن وہ پیدل چل کر اس جگہ نہیں پہنچ سکیں، اس لیے میں نے اُسے ملنے کو کہااور جب وہ مجھ سے ملی تو انہوں نے مجھے ایسے گلے لگایا جیسے میں اُن کا اپنا بچہ ہوں۔ مجھے وائناڈ میں قدم رکھتے ہی پیار ملا ہے۔انہوں نے بی جے پی پر بھی تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم کس دور میں رہ رہے ہیں۔ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے جہاں مختلف برادریوں میں خوف، بداعتمادی اور غصہ ہے۔ آپ نے اقلیتوں پر حملے دیکھے ہیں، منی پور میں کیا ہوا؟ آپ نے اسے بہت دیکھا ہے۔ پرینکا نے مزید کہا کہ عوامی بہبود کے بجائے مسلسل پی ایم کے خاص دوستوں کے حق میں پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ہمارے کسانوں پر کوئی رحم نہیں ہے۔ قبائلی عوام سے زمینیں چھین کر بڑے تاجروں کو دی جاتی ہیں۔وائناڈ مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بھرپور تاریخ کا حامل ہے۔ آپ کی اقدار مضبوط ہیں، ان کی جڑیں برابری اور سماجی انصاف پر ہیںجو ہر جگہ عیاں ہیں۔