حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس کے تین نو منتخب ارکان راجیہ سبھا نے آج حلف لیا ۔ صدر نشین راجیہ سبھا و نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکڑ نے انہیں حلف دلایا ۔ تین ارکان وائی وی سبا ریڈی ‘ جی بابو راؤ اور ایم رگھو ناتھ ریڈی کو حلف دلایا گیا ۔ حالیہ انتخابات میں یہ تینوں راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔