وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب

   

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش مجالس مقامی کونسل انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کے آخری دن آزاد امیدواروں کی دستبرداری کے بعد متعلقہ اضلاع کے ریٹرننگ آفیسرس نے وائی ایس آر پارٹی کے تمام 11 امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کا سرکاری اعلان کردیا ۔ن