حیدرآباد۔ آندھرا پردیش میں برسر اقتدار جماعت وائی ایس آرک انگریس کے رکن اسمبلی بدویل ڈاکٹر جی وینکٹ سبیا کی کڑپہ کے ایک خانگی دواخانہ میں موت ہوگئی ۔ ان کی عمر 61 برست ھی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے شامل ہیں ۔ وہ گذشتہ دو برس سے خرابی صحت کے مسائل سے دوچار تھے ۔ حیدرآباد میں علاج کے بعد وہ دس دن قبل کڑپہ روانہ ہوئے تھے ۔ ان کی نعش کو آخری دیدار کیلئے بدویل کی مارکٹ یارڈ میں رکھا گیا ہے اور آخری رسومات پیر کو انجام دی جائیں گی ۔ ان کے بھائی سبا راو نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ اس دوران گورنر آندھرا پردیش وشوا بھوشن ہری چندن اور چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر و صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے رکن اسمبلی کی موت پر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔