امراوتی (آندھراپردیش): وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سابق وزیر اعلیٰ ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابونائیڈو کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا۔
وائی ایس جگن موہن ریڈی ۰۳/ مئی کو وزیر اعلیٰ آندھراپردیش کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ یہ تقریب وجے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی قومی صدر امیت شاہ اور تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤبھی شرکت کریں گے۔