وائیٹ ہاوز کورونا ٹاسک فورس کے 2 ارکان قرنطینہ میں

   

واشنگٹن 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس پر وائیٹ ہاوز کی ٹاسک فورس کے دو ارکان خود بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں کیونکہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے کسی ایسے فرد سے ملاقات کی تھی جو کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو رہا ہے ۔ اس طرح امریکہ میں کہا جا رہا ہے کہ ملک کی سب سے محفوظ ترین عمارت بھی کورونا سے محفوظ نہیں ہے ۔ ڈائرکٹر سنٹر فار ڈسیز کنٹرول و پریوینشن ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ آئندہ دو ہفتوں تک گھر سے کام کرینگے ۔ وہ وائیٹ ہاوز میں ایسے فرد سے ملقت کرچکے ہیں جو کورونا پازیٹیو قرار پایا ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ریڈ فیلڈ میں کورونا کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں وہ صحتمند ہیں۔ اسی طرح چند گھنٹے قبل فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے توثیق کی تھی کہ اس کے کمشنر اسٹیفن ہاہن بھی ایک کورونا پازیٹیو سے رابطے میں آئے تھے اور انہیں بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔