وائیٹ ہاوز کی پریس سکریٹری سے شمالی کوریائی گارڈز کی بدسلوکی

   

Ferty9 Clinic

سیول 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاوز کی نو نامزد پریس سکریٹری اسٹیفانی گریشم سے مبینہ طور پر شمالی کوریائی سکیوریٹی گارڈز نے بد سلوکی کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گریشم کو کچھ نشانات آئے ہیں اور یہ دیکھا گیا ہے کہ امریکی پریس کو روکنے پر معمور سکیوریٹی گارڈز گریشم کو بھی ڈھکیل رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ وہ امریکی صحافیوں کیلئے راستہ بنانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ سکیوریٹی گارڈز نے انہیں بھی پیچھے ڈھکیل دیا ۔ یہ صحافی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر کم جونگ ان کی ملاقات کے موقع پر وہاں آئے ہوئے تھے ۔