ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے تھوڑے فاصلے پر واقعے ’’وادی نمار‘‘ ان جگہوں میں سے ایک ہے جورمضان المبارک کے بابرکت ایام میں روزہ افطار کرنے والوں کی وجہ سے آباد رہتا ہے۔وادی نمار ایک کھلی پارک نما جگہ ہے جو دارالحکومت کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ وادی سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور اور پرکشش ہے۔ اختتام ہفتہ کے دوران سیاح اس کی مصنوعی جھیل کے گرد بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں جھیل خاندانوں اور دوستوں کی شکل میں آنے والے سیاحوں اور روزہ داروں سے بھر جاتی ہے۔