وارانسی۔29 ۔اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع وارانسی کے جنسا علاقے میں بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کردیا۔جس میں کم سے کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اس معاملے میں پولیس نے تقریبا 30 افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کرائم برانچ کی ایک ٹیم اطلاع کی بنیاد پر پیر کی رات جنسا علاقے کے ہرشاس گاؤں میں مطلوب چل رہے راجن بھاردواج اور راہل بھاردواج کو پکڑ لیا۔ دونوں ملزموں کو چھڑانے کے لئے بدمعاشوں کے حمایتی گاؤں کے لوگوں نے کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر ان پر حملہ کردیا۔