نئی دہلی۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے متنازعہ ریمارکس نے بتادیا ہے کہ مخالف سی اے اے احتجاج کے نام پر سازش ہورہی ہے اور قانون کی مخالفت کے باوجود آزاد خیال افراد کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر وارث پٹھان نے 16 فروری کو شمالی کرناٹک کے علاقہ کلبرگی میں سی اے اے کے خلاف ایک ریالی سے خطاب کے دوران مبینہ طور پر کہا تھا کہ 100 کروڑ ہندوئوں پر 15 کروڑ مسلمان بھاری ثابت ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے اپنی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کے ریمارکس نے بتادیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کے نام پر سازش کی جارہی ہے۔