ریزرو بینک آف انڈیا کرنسی نوٹوں کے کارکرد ہونے کی مدت میں اضافہ کے مقصد سے عنقریب وارنش کی گئی کرنسی نوٹ جاری کرے گا جس کے تحت 100 روپئے کی قدر والی نوٹ آزمائشی اساس پر مارکٹ میں لائی جائے گی ۔ سنٹرل بینک نے یہ بیان اپنی سالانہ رپورٹ 2018-19 ء میں کیا ہے۔ آر بی آئی کو ایک سال میں سیکوریٹی پرنٹنگ پر 4,811 کروڑ روپئے کا خرچ برداشت کرنا پڑا۔