ریاض۔17 جون (ایجنسیز) سعودی عرب میں خمیس مشیط گورنری میں سعودی شہری محمد البجادی نے انسانیت کے ایک نادر عمل میں چار بچوں اور ان کے والد کو ارین۔ ریاض روڈ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے بعد یقینی موت سے بچانے میں کامیابی حاصل کرلی تاہم اس دوران بچوں کی ماں جائے وقوعہ پر ہی المناک لمحے میں چل بسی۔کہانی کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ماں اپنے والد کی موت پر تعزیت کے لیے جا رہی تھی اور اپنے اسی والد کے ساتھ دفن ہوگئی۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون والد کے جنازے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے دوسرے جہاں میں جا کر والد سے مل گئی۔