والد کے ریٹائرڈمنٹ پر بیٹی کی خودکشی کا سبب

   

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) والد کا ریٹائرمنٹ بیٹی کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ بھاونا نے 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بھاؤنا کے والد گذشتہ روز ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔ اور اس خاتون کے والد کو ریٹائرمنٹ پر حاصل رقم سے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی نظر تھی ۔ بھاونا پر اس کا شوہر اور سسرالی رشتہ دار رقم لانے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے اور ہراساں کر رہے تھے ۔ کل اس خاتون نے اس ہراسانی اور اذیت رسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کی کوشش کی تھی۔ جوناکام ہوگئی ۔ جس کے بعد آج اس نے 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بھاونا کی شادی چندا نگر علاقہ کے ساکن راج شیکھر سے سال 2015 میں ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع