ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں والد کے قتل میں ملوث سعودی شہری کے سزائے موت کے فیصلے پر گزشتہ روز عملدرآمد کردیاگیا۔ خبر کے مطابق نے وزارت داخلہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا سعودی شہری عبدالرحمن بن حمزہ یونس نے اپنے والد کے جسم مختلف حصوں پر چاقو سے وار کئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔سیکورٹی حکام نے سعودی شہری کو گرفتار کیا اور تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا۔ ایپل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا۔بعد ازاں ایوان شاہی سے حکم جاری ہونے پر چہارشنبہ کو مکہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔