حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) والدہ سے دوری سے دلبرداشتہ ایک ہوم گارڈ نے خودکشی کرلی ۔ ترملگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ جی ویرا وینکٹا ستیہ نارائنا جو پیشہ سے ہوم گارڈ تھا ۔ ترملگیری پولیس کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے اس کی والدہ کی صحت ناساز تھی اور وہ والدہ سے ملاقات کیلئے بے چین تھا ۔ لیکن ملاقات نہیں کرسکتا تھا ۔ ستیہ نارائنا نے سال 2008 میں کماری سے لو میاریج کیاتھا جو ہوم گارڈ کے والدین کو پسند نہیں تھی ۔ اس وجہ سے اس کا گھر سے تعلق ختم ہوگیا تھا اور وہ پولیس کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ ستیہ نارائنا شراب کے نشہ کا عادی تھا جس نے کل کثرت سے شراب نوشی کی اور اپنے ساتھ شراب گھر لایا ۔ شراب نوشی کرنے کے بعد اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ع