حیدرآباد۔/15 اپریل، ( سیاست نیوز) والدہ کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوش ماتکنٹے جو عطا پور علاقہ میں رہتا تھا کل رات مردہ پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ سنتوش والدہ کی موت کے بعد سے کثرت سے شراب نوشی کررہا تھا۔ دو ماہ قبل سنتوش کی والدہ فوت ہوگئی تھی اور 12 سال قبل اس کا والد بھی فوت ہوگیا تھا۔ والدہ کی موت کے بعد سنتوش زندگی سے بیزار ہوگیا تھا اور کثرت سے شراب نوشی کررہا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کثرت سے شراب نوشی کے سبب سنتوش فوت ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع