والدین کی خدمت دنیا کا سب سے اہم کام

   


نیٹ کامیاب طلبہ کی تہنیتی تقریب سے محمد یوسف رحیم بیدری کا خطاب
بیدر۔ 10؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیٹ میں کامیابی آسان بھی ہے اور مشکل بھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج ونائک شیندرے اور پرمود راجکمار نے پہلی ہی کوشش سے نیٹ میں بالترتیب575اور572نشانات حاصل کئے ہیں۔یہ باتیں جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یارانِ ادب بید رنے کہیں۔ وہ 9؍ستمبر کویارانِ ادب بیدر کی جانب سے نیٹ کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کی تہنیتی تقریب سے مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں خطاب کررہے تھے ۔ جناب بیدری نے ایک اہم بات یہ بتائی کہ طلبہ کے لئے اپنے والدین ہی سب کچھ ہوتے ہیں ۔ لہٰذاان کی خدمت دنیاکاسب سے اہم کام ہے۔ جس کی طرف طلبہ اپناکیرئیربن جانے کے بعد بہت کم توجہ دیتے ہیں۔ اس عمل سے باز آناچاہیے۔ نیٹ میں 575نشانات حاصل کرچکے ماتے مانیکشور ی سائنس کالج بیدر سے فارغ طالب علم ونائک شیندرے ، ان کے والدین گیتا شیندرے اور وشنوکانت شیندرے ، اسی طرح 572نشانات حاصل کرچکے شاہین پی یوسائنس کالج بیدر کے فارغ طالب علم پرمود اور ان کے والد راج کمار کی یارانِ ادب بیدر کی جانب سے شالپوشی وگلپوشی بزرگ شاعرجناب امیرالدین امیرؔ،جناب محمدایوب علی نیڈس ٹیلر سابق صدر یارانِ ادب بیدر ،محترمہ پریملا بائی سکریڑی برائے دفتر یارانِ ادب بیدر ودیگر نے کی۔ جناب محمدامیرالدین امیرؔ نے کہاکہ ڈاکٹربننااور ڈاکٹر بن کر غریبوں کی خدمت کرنے کاجذبہ اپنے اندر رکھنا یہ ضروری ہے۔