چٹانوگا ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینسیسی میں واقع والمارٹ کے شوروم سے ملحقہ پارکنگ علاقہ مںے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے ا یک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ دوپہر 1.30 بجے کی گئی اور حملہ آور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔ چٹانوگا پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ایلیزا مائزل نے یہ بات بتائی ۔ انہوںنے بتایا کہ دوسرے زخمی کی حالت زیادہ تشویشناک نہیں ہے ۔ تاہم دونوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس والمارٹ میں آنے والے دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔