کارڈف : ویلش لیبر پارٹی کے رہنما وان گیتھنگ پارلیمان میں رائے دہی کے ساتھ ویلز کے علاقائی وزیر اعظم منتخب ہوئے جو کہ یورپ میں افریقی نڑاد پہلے رہنما بن گئے ہیں۔وان گیتھنگ جو 16 مارچ کو پارٹی رہنما اور وزیر اعظم مارک ڈریک فورڈ کے استعفیٰ کے بعد پارٹی لیڈر منتخب ہوئے تھے ۔انہوں نے وزیر اعظم کے عہدہ کے لیے کا مقابلہ کیا۔ویلش پارلیمان میں 60 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے امیدواروں کے لیے 51 ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13 اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔اس نتیجہ میں گیتھنگ ملک کے نئے اور یورپ کے پہلے افریقی نژاد وزیر اعظم بن گئے۔