واٹس اپ پر انٹرمیڈیٹ کے نتائج، حکومت کا اعلان

   

طلبہ کیلئے بڑی سہولت، ڈیجیٹل تلنگانہ کی جانب ایک اور قدم
حیدرآباد ۔ 11 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا انتظار کرنے والے طلبہ کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔ اب طلبہ اپنے امتحانی نتائج براہ راست واٹس ایپ کے ذریعہ اپنے موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے جس کیلئے کسی ویب سائیٹ لاگ ان ۔ یا می سیوا سنٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طلبہ کو صرف مخصوص واٹس ایپ نمبر 8096958096 اپنے فون میں محفوظ کرکے ’’ہیلو‘‘ پیغام بھیجنا ہوگا۔ اس کے بعد سرویس مینو میں BIE Exam Result منتخب کرکے اوپن سرویس پر کلک کریں۔ پھر اپنا ہال ٹکٹ نمبر سال (پہلا یا دوسرا) اور کورس (جنرل ؍ ووکیشنل) درج کرکے آسانی سے نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی طریقہ کار کے ذریعہ لاکھوں طلبہ میں ہال ٹکٹس کامیابی سے تقسیم کئے گئے تھے اور اب نتائج کی فراہمی بھی اسی پلیٹ فارم کے ذریعہ ممکن بنائی گئی ہے۔ ریاستی وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو کی قیادت میں شروع کی گئی می سیوا واٹس ایپ چیٹ بوڈ سرویس تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ نومبر 2005ء میں شروع کی گئی اس سرویس کے ذریعہ اس وقت 580 سے زائد سرکاری خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ نتائج کی شمولیت طلبہ کیلئے بڑی راحت ثابت ہوگی۔ ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حکومت کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ عوامی خدمات کو ہر شہری کی دہلیز تک پہنچنا ہے اور واٹس ایپ چیٹ بوٹ اسی ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔H/2/A/b

انٹر میڈیٹ سال اول ودوم کے نتائج کا آج اعلان
حیدرآباد۔11؍اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج کا اتوار `12اپریل کو دن میں 11بجے اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے انٹر سال اول اور سال دوم کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ انٹر میڈیٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2026 امتحانی نتائج کا اتوار کی صبح 11 بجے اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر اور سکنڈ ایئر میں 9.9 لاکھ طلباء شریک ہوئے ہیںجنہیں نتائج کا انتظار ہے۔ نتائج کو سرکاری ویب سائٹ tgbie.cgg.gov.in اور results.cgg.gov.in پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ واٹس اپ پر بھی نتائج معلوم کرنے کی سہولت ہے۔A/b