نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ششی تھرور کی زیرقیادت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں واٹس ایپ جاسوسی مسئلہ کو اٹھایا جائے یا نہیں کے بارے میں کمیٹی کے ارکان کی رائے منقسم پائی گئی۔ پینل نے اس مسئلہ کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ہی بات چیت شروع کی۔ ذرائع نے کہا کہ تھرور نے اس مسئلہ کو اٹھانے کی حمایت کی جو اپوزیشن ارکان کے ساتھ ایک سیاسی تنازعہ پیدا کرتا ہے۔ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا۔اجلاس میں طویل بحث و مباحث کے بعد بھی ارکان میں قطعی رائے قائم نہیں ہوسکی۔