واٹس ایپ پر خاتون کو ’غیر اخلاقی رابطے پر دس ہزار درہم جرمانہ

   

دبئی : متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ اپیل کورٹ نے واٹس ایپ پرغیر متعلق افراد کے ساتھ ’غیر اخلاقی‘ رابطے کے الزام سے خاتون کو بری کرنے کا عدالتی فیصلہ منسوخ کردیا۔اپیل کورٹ نے دس ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے، موبائل ضبط کرنے اور کیس سے متعلق معلومات ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق مقامی شہری نے اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ’ وہ ایسے افراد سے رابطے کرتی رہی ہے جن سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ غیر اخلاقی تصاویر بھی شیئر کیں‘۔