نئی دہلی : واٹس ایپ نے کہا ہے کہ نئے آئی ٹی قواعد جو ہندوستان میں متعارف کئے جارہے ہیں ، اس کا نتیجہ ہوگا کہ سوشیل میڈیا کہ صارف کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی ۔ واٹس ایپ نے حکومت ہند کے نئے آئی ٹی قواعد جو آج چہارشنبہ سے لاگو ہوئے ، ان کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ فیس بک کی ملکیتی سوشیل میڈیا سرویس نے اپنی پٹیشن گزشتہ روز داخل کی ۔ واٹس ایپ کو نئے آئی ٹی قواعد پر اعتراض ہے ۔ کیونکہ ان کے تحت واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے جانے والے پیامات کے ابتدائی مقام کا پتہ چلانے کی ضرورت ہوگی ۔
واٹس ایپ کا کہناہے کہ اس کی وجہ سے عوام کے حق راز داری پر ضرب لگے گی ۔
اس طرح کی معلومات کا انکشاف کرنا کئی موقعوں پر نقصان ہوسکتا ہے ۔ تاہم حکومت ہند نے کہا کہ صرف سنگین معاملوں میں اسے لاگو کیا جائے گا ۔