واشنگٹن : واٹس ایپ انتطامیہ نے آئی او ایس کے لیے صارفین کو درپیش مشکلات اور سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر جلد ہی 2 جی بی تک فائلیں بھیجنے کی اجازت دی ہے۔آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ نے بیٹا ورژن 22.7.0.76 جاری کرنے کے بعد جو آخر کار آئی او ایس15 کے لیے کار آمد ہے۔کمپنی نے صارفین کو ٹو جی بی تک کی فائلیں بھیجنے کی اہلیت کی جانچ بھی شروع کردی۔ارجنٹائن میں تجربہ کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگ 2 جی بی تک میڈیا فائل یو یبیٹا انفو لنکں شیئر کرسکتے ہیں۔ فی الحال واٹس ایپ صارفین صرف 100ایم بی تک کی میڈیا فائلیں شیئر کرسکتے ہیں۔