واٹس ایپ کے سربراہ کا دورۂ ہند متوقع

   

Ferty9 Clinic

٭ واٹس ایپ کے عالمی سربراہ وِل کیتھ کارٹ توقع ہے کہ اس ہفتہ ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے جب فیس بک کو واٹس ایپ کی پے منٹس سرویس ’واٹس ایپ پے‘ سے خدمات کی منسوخی کا سامنا ہے۔ فیس بک بھی اعلان کرچکا ہے کہ وہ ہندوستان میں مقامی پابندیوں کے سبب لبرا، کرپٹو کرنسی متعارف نہیں کرے گا۔