واٹس ایپ کے نئے فیچرسے ان پڑھ لوگوںکو آسانی

   

نیوریارک : ’واٹس ایپ‘ نے وائس میسیج کو بھیجنے سے قبل اس کا جائزہ لینے کا فیچر متعارف کرادیا اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین وائس میسیج کو کسی اور کے پاس بھیجنے سے قبل سن سکیں گے اور اگر اس میں کوئی غلطی ہو یا وہ اسے نہ بھیجنا چاہیں تو ان کے پاس ڈیلیٹ کرنے کا متبادل ہوگا۔مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل میں پرانے طریقے سے ہی وائس میسیج ریکارڈ کرنا پڑے گا، تاہم جب وہ اسپیکر کو ہولڈ کریں تو اسے اوپر کی جانب سوائپ کرنا پڑے گا۔وائس ریکارڈنگ کرتے وقت اسپیکر کو اوپر سوائپ کرنے کے بعد پیغام کی ریکارڈنگ الگ انداز میں ہوگی اور ریکارڈنگ کے بعد مذکورہ پیغام کو سننے کا متبادل بھی بھیجنے والے کو دستیاب ہوگا۔وائس میسیج سننے کے بعد اگر صارف چاہے تو اسے بھیج دے یا پھر چاہے تو وہ اسے حذف کردے۔اس سے قبل صارفین کے پاس وائس میسیج کو بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر دستیاب نہیں تھا اور وائس میسیج بھیجے جانے کے بعد لوگ اسے حذف کردیتے تھے، جس سے پیغام وصول کرنے والے کو اندازہ ہوجاتا تھا کہ انہیں بھیجا گیا کوئی پیغام حذف کردیا گیا ہے۔تاہم نئے فیچر سے دوسرے شخص کو ایسا کوئی پیغام موصول نہیں ہوگا، جس سے وہ اندازہ لگا سکیں کہ انہیں کوئی بھیجی گئی چیز حذف کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ ایسے فیچر پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ٹیکسٹ پیغام کو آڈیو کی صورت میں سنا جا سکے گا۔