واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) واٹس ایپ گروپ تیار کرتے ہوئے لڑکی کی عزت سے کھلواڑ کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنٹا پولیس سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس سائبر کرائم نے 23 سالہ این روہیت ارین ساکن کڑپہ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی سے اس گرفتار نوجوان کی پہچان سال 2017 میں ہوئی تھی جب وہ پنجہ گٹہ علاقہ میں کام کرتا تھا۔ اس دوران دوونوں کی دوستی ہوئی اور پھر لڑکی نے روہیت سے بات چیت بند کردی۔ روہیت پیشہ سے گرافک ڈیزائنر ہے اس نے لڑکی سے بدلہ لینے کی خاطراس کے نام اور فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ تیار کیا اور ساتھیوں اور رشتہ داروں کو ناقابل بیان پیامات گروپ میں پوسٹ کرنے لگا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔