واٹلنگ اپنے آخری مقابلہ میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

   

ساوتھمپٹن : نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ امید کررہے ہیں کہ ان کے کریئر کا سخت ترین سفر ایک بہترین کامیابی کے ساتھ ختم ہوگا جیسا کہ جمعہ کو ہندوستان کے خلاف یہاں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل شروع ہورہا ہے۔ واٹلنگ اپنے کریئر کا 75 واں اور آخری ٹسٹ مقابلہ کیلئے تیار ہیں جیسا کہ وہ زخموں کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کریئر کا آخری مقابلہ کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف فائنل کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں واٹلنگ شامل ہیں۔