نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وبا کے اس دور میں سبھی نرس اور ہیلتھ ورکر خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہیں اور معاشرہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔مسٹر نائیڈو نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام کہا کہ معاشرے کو ان کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا ‘‘نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تمام نرس بہنوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو سلام۔ وبا کے اس دور میں ، آپ مریضوں کے علاج میں ایک صف اول کے جنگجو کی طرح پرعزم رہے ۔ آپ سبھی محفوظ رہیں، یہی تمنا کرتا ہوں۔متشکر معاشرہ آپ کی قربانیوں کا احترام کرتا ہے ۔