وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے صفائی پر توجہ ضروری

   

گمبھی راؤ پیٹ یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے ۔ ضلع میں ایک بھی ڈینگو ملیریا جیسے کیس نہ درج ہونے پائے ۔ موریوں ، کچرے کی نکاسی کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔ تب ہی ہم وبائی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ یہ بات راجنہ سرسلہ ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر نے کہی ۔ وہ ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے پانی جذب کرنے کیلئے تیار کئے جانے والے گڑھے Soak Pits کے پروگرامس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ہر گھر میں ناکارہ پانی کو ادھر ادھر جمع ہونے سے روکنے کیلئے اسکو Soak Pits جذب کرنے والے گڑھوں کو تیار کرنے کی ہدایت دی ۔