وبائی امراض پر قابو پانے گھر گھر سروے کی ہدایت

   

نظام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس ، صورتحال کا جائزہ

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی اور وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے گھر گھر پہنچ کر سروے کرنے کی ہدایت دی ضلع میں گذشتہ تین ہفتہ سے ڈینگو ، ملیریا ، بخار ، ڈائریا جیسے وبائی امراض پیدا ہونے کے امکانات ہے لہذا چوکسی برتتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر سروے کریں تاکہ حفاظتی اقدامات کیلئے منصوبہ بندی کرسکے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ضلع کے تمام میونسپلٹیز ، گرام پنچایت سطح پر آشا ورکرس ، گرام پنچایت سکریٹریز گھر گھر پہنچ کر سروے کریں ایم پی ڈی او ، ڈی پی اوز بنیادی طور پر سروے کا جائزہ لیں ۔ ہر دن کم از کم 50 گھروں کا سروے کریں سروے کے دوران رہائشی علاقوں میں کچرا کوڑا نظر آنے کی صورت میں صفائی کروانے اور عوام کو صفائی سے متعلق شعور بیداری کروائیں مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ کوویڈ کے خاتمہ کیلئے ٹیکہ اندازی کروائیں اگر کسی کو بخار کی علامتیں پائی جانے کی صورت میں ان کی تفصیلات درج کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں آئندہ دو ماہ تک بارش کے امکانات کے پیش نظر چوکسی برتتے ہوئے حفاظتی اقدامات کریں تاکہ عوام بیماریوں سے دور رہ سکے ۔ انہوں نے ضلع کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا ۔ ضلع میں کم ازکم 35 ہزار افراد کو ہر دن کوویڈ کی ٹیکہ اندازی کریں تعلیمی اداروں گرام پنچایت میونسپلٹیز کے علاقوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے اقدامات کریں اس ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، سپرنٹنڈنٹ پرتیما راج بھی موجود تھے ۔