محکمہ کی خدمات سی ڈی کی شکل میں محفوظ ، کلکٹر ایم ہنمنت راؤ نے رسم اجراء انجام دی
سنگاریڈی21 ؍مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر بی ۔ راملو صدر اور جناب محمد شفیع الدین جنرل سکریٹری ریونیو ایمپلائز سرویسس اسو سی ایشن ضلع سنگاریڈی نے کہا کہ ریاست میں وبائی مرض کورونا وائرس شروع ہو تے ہی محکمہ ریونیو نے نا صرف مرض کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کرنے میں سرگرم رول ادا کیا ہے بلکہ لاک ڈائون کے دوران غریب اور ضروتمند عوام تک حکومت کی راحتی اسکیمات کو پہنچا نے شب و روز سعی کی ہے ایک جانب محکمہ صحت ‘ پولیس اور بلدیہ کورونا وائر س کے خلا ف صف آراء تھے تو دوسرے محا ذ پر محکمہ ریونیو کے ملا زمین ڈٹے ہوئے رہے چاول کی تقسیم امدادی رقم کی تقسیم بیرونی مما لک سے آنے والے افراد کی نشاندہی اور ان کے قر نطنیہ کے علاوہ کورونا وائرس مرض سے متا ثرہ افراد کے گھر اور علاقے کی نا کہ بندی اور دیگر اقدامات میں بھی ریونیو ملا زمین سرگرم خدما ت انجام دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران محکمہ ریونیو ملا زمین کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کو دستاویزی شکل دی اور اس کو گانے کے طور پرریکارڈ کر تے ہوئے سی ڈی میں محفوظ کیا گیا ہے ۔سی ڈی کو کلکٹریٹ سنگاریڈی میں مسٹر ایم ہنمنت رائو کلکٹر ضلع سنگاریڈی کے ہا تھوں رسم اجراء انجام پائی ۔ اس تقریب میں راجہ ہرشی شاہ ‘ ویرا ریڈی ایڈ یشنل کلکٹرس ‘ ایم ناگیش آرڈی او سنگاریڈی‘ کرن کمار معاون صدر اسو سی ایشن ‘ رامیشور رائو صدر وی آر او اسو سی ایشن‘مہیپال ریڈی ‘ دسرتھ تحصیلدار ودیگر عہدیدار موجود تھے۔
