حیدرآباد 7 جون( سیاست نیوز ) شمس آباد میونسپل چیرپرسن کے سشما ریڈی نے کہا کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے صفائی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے آج وارڈ نمبر 25 میں صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ ریاست کے ہر مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی ریاست بھر میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل آوری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے حفاظت کیلئے صفائی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے ہر اتوار کو صفائی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اس کے اچھے نتائج بھی برآمد ہونے لگے ہیں۔