وبائی بحران پر قابو پانے خواتین کا معاشی طور پربااختیار ہونا اہم: گورنر

,

   

حیدرآباد۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے زور دیا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے جدوجہد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء جیسے بحران پر قابو پانے کیلئے نئے کاروبار کے آغاز کے ذریعہ خواتین دولت حاصل کرسکتی ہیں جو معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ راج بھون کمیونٹی ہال میں دو ماہ طویل آتما نربھر سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خواتین کو اسوسی ایشن آف لیڈی انٹر پرینورس آف انڈیا کی جانب سے تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جب رقم حاصل کرتی ہیں تو وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے خاندان کی بہتری کیلئے اس کا استعمال کرتی ہیں۔ کورونا بحران کے اس آزمائشی دور میں خواتین کو نئے ہنر سیکھنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشی طور پربااختیار اور مستحکم ہوسکیں۔