نقلی سائینٹائیزر کی تیاری کا شاخسانہ ، چھ افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حالات اور موقع کا فائدہ اٹھا کر نقلی سائینٹائیزر تیار کرنے والے 6 افراد کو پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کشائی گوڑہ اور عبداللہ پور میٹ کے علاقوں میں دھاوا کیا ۔ اور نقلی سائینٹائزر کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی میں خالی بوتلیں مشین اور اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جس کی کل مالیت 50 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس کارروائی میں 38 سالہ کے کے کرن ساکن دلسکھ نگر ، 50 سالہ وی وی سبرامنیم ساکن ونستھلی پورم 27 سالہ وی شواناتھ ساکن ونستھلی پورم 28 سالہ سی پنجوان ساکن کتہ پیٹ 30 سالہ انیل کمار ساکن کتہ پیٹ اور 26 سالہ بی شنکر ساکن کتہ پیٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 65 سالہ نرمل کمار مفرور بتایا گیا ہے ۔۔