حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی وی 9 چیانل کے بانی چیرمین ایس آئی او روی پرکاش کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مسٹر روی پرکاش کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے ر وی پرکاش پر جو الزامات عائد ک ئے ہیں اور ان کے خلاف جو بے بنیاد مہم چلائی ہے ، ان پر 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا ۔ اے بی سی ایل ادارے میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے رامیشور راؤ اور میگا کرشنا ریڈی اس طرح کی اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں ۔ مسٹر روی پرکاش کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایک ماہ قبل اس طرح کی حرکتیں رامیشو راؤ اور میگھا کرشنا ریڈی کے حامی روڈی شیٹر راما راو نے کی تھی اور ان الزامات کو عہدیداروں نے مسترد کردیا تھا ۔ راما را ؤ کی جانب سے ایک ماہ قبل جاری کئے گئے بیان کی ہو بہ ہو شکل ہی کو وجئے سائی ریڈی اب اپنے لیٹر پیاڈ پر روانہ کر رہے ہیں۔ سابق میں اس طرح کی حرکت کانگریس کے قائد ریونت ریڈی کے خلاف بھی کی گئی تھی کہ ملیشیا اور سنگا پور میں فنڈز کی منتقلی کی جارہی ہے ۔ اس طرح کے بے بن یاد الزامات عائد کرنے والے راما راؤ نے پھر ایک مرتبہ روی پرکاش کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اس کی ان حرکتوں کے پیچھے اس کے آقاؤں کا ہاتھ ہے ۔ کمپنی کے شیرس کے معاملہ میں اپنی برتری قائم رکھنے کیلئے دونوںاوچھی حرکت کر رہے ہیں ۔ روی پرکاش کی دختر نے ان بے بنیاد اطلاعات کو عجلت میں جاری کرنے والے ٹی چیانلس کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔