لندن ؍ نئی دہلی ۔20 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں سے دوچار بزنسمین وجئے مالیا پیر کو اپنی ہندوستان کو حوالگی کے خلاف کلیدی اپیل میں ناکام ہوگیا کیونکہ برطانوی ہائیکورٹ کی رولنگ میں کہا گیا کہ شراب کے تاجر اور کنگ فشر ایئرلائینس کے سابق سربراہ کو بادی النظر میں 9000 کروڑ روپئے کے مبینہ فراڈ کے ضمن میں ہندوستانی عدالتوں میں جواب دینا ہے اس لئے اُن کو انڈیا کے حوالے کیا جائے ۔